پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن 15اکتوبر کو منایاجائے گا

 مقصد دیہی خواتین کی خدمات کا عتراف کرنا ہے ‘مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا
جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن 15اکتوبر کو منایاجائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دیہی خواتین کی خدمات کا عتراف کرنا ہے ۔اس سلسلے میں خواتین حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے خطاب کے دوران مقررین ملکی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے کردار کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔دیہی خواتین کا عالمی دن پہلی مرتبہ15اکتوبر 2008ء کو منایا گیا اس دن کی منظوری اقوام متحدہ کی ایک قراداد کی منظوری سے 2007ء میں دی ۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد دیہی خواتین شعبہ زراعت سے وابستہ ہیں اور پچاس فیصد خوراک کی پیداوار کا انحصار انہی دیہی خواتین پر ہے ترقی پذیر ممالک میں25فیصد دیہی خواتین کی تعلیم تک رسائی ممکن نہیں ہے۔