بنکاک(آئی این پی)تھائی لینڈ میں طلاق کے صدمے میں صرف بیئر پر زندہ رہنے والا شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ 44 سالہ شخص تھاوے سک نام وونگسا اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا، جو مبینہ طور پر گزشتہ ایک ماہ سے صرف بیئر پر گزارا کر رہا تھا، اہل خانہ کے مطابق وہ شدید جذباتی صدمے سے دوچار تھا، جو اسے اپنی بیوی سے علیحدگی کے بعد لاحق ہوا۔ تھاوے سک کے 16 سالہ بیٹے نے والد کو بے ہوش پایا اور فورا سیام رایونگ فانڈیشن کے ریسکیو ورکرز کو اطلاع دی، مگر امدادی ٹیم کی آمد تک وہ دم توڑ چکا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکا روزانہ اپنے والد کو کھانا دینے کی کوشش کرتا رہا، لیکن وہ مسلسل انکار کرتا رہا اور صرف شراب نوشی کرتا رہا، کمرے سے 100 سے زائد خالی بیئر کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔