عاطف اسلم کو جرمنی میں شاندار کنسرٹ پر بڈی بیئر ایوارڈ مل گیا

کامیابی پر کئی معروف شخصیات نے بھی  پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کو مبارکباد دی
جرمنی (شوبز ڈیسک)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو جرمنی کے اوبر ایرینا میں ہاس فل کنسرٹ کے بعد خصوصی برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا۔ستمبر 2026 میں ہونے والے کنسرٹ کے بعد عاطف اسلم کو دیا گیا خصوصی ایوارڈ اور ان کی تصویر اب اوبر ایرینا کی ایک دیوار پر آویزاں ہے، جہاں کیٹی پیری، ریحانہ اور ٹومورو ایکس ٹوگیدر سمیت دیگر معروف فنکاروں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اعزاز سے متعلق دیوار دکھائی گئی، کامیابی پر کئی معروف شخصیات نے بھی گلوکار کو مبارکباد دی۔اوبر ایرینا میں ستمبر 2008 سے ایسے فنکاروں اور کھلاڑیوں کو خصوصی برلن بڈی بیئر پیش کیا جاتا ہے جو وہاں ہاس فل یا خصوصی ایونٹس میں شرکت کرتے ہیں، برلن بیئر شہر کی ثقافتی شناخت سے گہری وابستگی رکھتا ہے۔