ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 25 کروڑ ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کا امکان ہے
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک وہیکل کے استعمال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی کمپنیاں کیجانب سے ای وی یونٹس اور چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام میں معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کا فروغ اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ای وی یونٹس اور چارجنگ انفرا اسٹرکچر کے قیام کی معاونت جاری ہے۔پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک وہیکل کے استعمال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، چین کی متعدد کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں توسیع کی جارہی ہے