فوجداری مقدمات میں قانون میں موجود تکنیکی اصلاحات استعمال کی جانی چاہئیں:سندھ ہائیکورٹ

کراچی(آئی  این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو مقدمات میں منشیات کی قانونی اور تسلیم شدہ اصلاحات استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس فیصل کمال عالم اور جسٹس امجد علی سہتو نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اقوام متحدہ کے سنگل کنونشن آن نارکوٹک ڈرگز میں ویڈ کی کوئی قانونی تعریف نہیں، قانون صرف کینابس، چرس، بھنگ، گانجا اور دیگر متعین اصلاحات کو تسلیم کرتا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ مقدمات اور سرکاری ریکارڈ میں لفظ ویڈ کا استعمال قانونی ابہام پیدا کرتا ہے، فوجداری مقدمات میں قانون میں موجود تکنیکی اصلاحات استعمال کی جانی چاہییں