واٹس ایپ زیادہ استعمال سوشل میڈیا پلیٹ فارم قرار

  آن لائن خبریں تصدیق کیے بغیر مان لیتے ہیں، انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ 
اسلام آباد (آئی این پی)  پاکستان میں واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونیوالا سوشل میڈیا پلیٹ فارم قرار دیا گیا ہے ، سوشل میڈیا پر بیانیہ سازی میں واٹس ایپ سب سے آگے ہے، 65 فیصد پاکستانی آن لائن خبریں تصدیق کیے بغیر مان لیتے ہیں۔ یہ بات انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ (آئی پی او آر) کی تازہ سروے رپورٹ میں کہی  گئی ہے ۔ جاری رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر بیانیہ سازی میں واٹس ایپ سب سے آگے، جس کا استعمال 27  فیصد ہے، فیس بک 19 فیصد، یوٹیوب 18، ٹک ٹاک17 اور انسٹاگرام کا استعمال 10 فیصد ہے جبکہ ایکس کا استعمال سب سے کم، صرف2 فیصد ہے۔