برطانیہ: احتجاج کی دھمکی کے بعد ریاستی پنشن کی عمر 80 سال تک پہنچنے کی توقع

لندن(آئی این پی)ریٹائرمنٹ ہینڈ آئوٹ میں تاخیر ہونے پر سڑکوں پر احتجاج کرنے کی دھمکی کے بعد ریاستی پنشن کی عمر 80 سال تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔برطانوی شہریوں کو ایک سخت انتباہ جاری کی گئی ہے کہ ریاستی پنشن کا بحران خوف سے بھی زیادہ سنگین ہو سکتا ہے۔باور کیا جا رہا ہے کہ ٹریژری آفس فار بجٹ ریسپانسیبلٹی واچ ڈاگ کا تخمینہ متوقع زندگی میں بہتری سے درپیش چیلنجوں کو کم کر رہا ہے تاہم کنسلٹنسی بارنیٹ وڈنگھم کے تجزیے کے مطابق زیادہ محتاط نقطہ نظر یہ ہوگا کہ معاشرے کے غریب اور امیر طبقوں کے درمیان لمبی عمر کا فرق ختم ہوجائے۔