ممبئی (آئی این پی )بیرون ملک سے انڈیا لائے جانے والے درجنوں زہریلے سانپ ممبئی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کو ممبئی ہوائی اڈے پر روک کر سامان کی تلاشی لی گئی تو درجنوں سانپ برآمد ہوئے جن کو مختلف بیگز میں چھپایا گیا تھا۔ان کے مطابق ملزم کا تعلق انڈیا سے ہے جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔مسافر کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ سانپوں میں وائپر نسلے کے کچھ سانپ بھی شامل تھے جن کو انتہائی زہریلا سمجھا جاتا ہے۔ مسافر کے سامان میں پانچ ایشیائی نسل کے کچھوے بھی موجود تھے۔