سیلاب سے 14 لاکھ 60 ہزار خاندان متاثر ،88شہروں اور قصبوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا
منیلا(آئی ا ین پی)فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 7لاپتہ ہو گئے ہیں۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے بتایا کہ فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 7لاپتا ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔این ڈی آر آر ایم سی کے مطابق، ملک بھر میں 14 لاکھ 60 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں۔آفس آف سول ڈیفنس نے اطلاع دی کہ 88 شہروں اور قصبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی ردعمل کو تیز اور ضروری وسائل تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔