ملک میں مزید 3 بچے پولیو کا شکار

لکی مروت (آئی این پی)ملک میں مزید 3 بچے پولیو وائرس کا شکار بن گئے، پولیو کے 2 کیسز خیبرپختونخوا اور ایک سندھ میں رپورٹ ہوا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کے تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 2 خیبرپختونخوا میں اور ایک سندھ سے تعلق رکھتا ہے۔این ای او سی کے مطابق نئے کیسز شمالی وزیرستان، لکی مروت اور عمرکوٹ سے رپورٹ ہوئے ہیں، جن کے بعد ملک میں رواں سال مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔