غزہ میں بھوک و تکلیف دل دہلا دینے والی ہے: امریکی سینیٹر کوری بکر

 یہ ہماری اجتماعی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی فوری ضرورت ہے
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کوری بکر نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں، خصوصا بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تباہ کن بھوک اور تکلیف کا منظر دل دہلا دینے والا ہے۔ انہوں نے امداد میں فوری اور بھرپور اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔سینیٹر کوری بکر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اشد ضروری خوراک، پانی اور ادویات فوری طور پر پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ شدید غذائی قلت کا شکار افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی فوری ضرورت ہے۔