لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس کنٹرول سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے ، توجہ دلائو نوٹسز اورتحاریک التوائے کار بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔سرکاری کارروائی کے دوران پنجاب انسداد منشیات بل 2025،پنجاب آٹزم سکول اور ریسورس سینٹر بل 2025،پنجاب شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس (ترمیمی)بل2025 اورپنجاب زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی)بل 2025منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔