سول آرمڈ فورسز کے سویلین ملازمین کی تنخواہیں فوج کے برابر نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی ا ین پی)وفاقی وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے سویلین ملازمین کی تنخواہیں فوج کے برابر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی منظوری سے گذشتہ سال سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کی گئی تھیں، وزارت داخلہ نے وضاحت کے لیے وزارت خزانہ سے رجوع کیا تھا۔اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ سول آرمڈ فورسز کے سویلین یعنی بغیر یونیفارم ملازمین پر نہیں کیا جائیگا کیوں کہ سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس یعنی یونیفارم ملازمین کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کی گئی تھیں-