ایبٹ آباد: گلیات میں سیاحوں کی آمد کے لیے پابندی اٹھا دی گئی

ایبٹ آباد: گلیات میں سیاحوں کی آمد کے لیے پابندی اٹھا دی گئی

ایبٹ آباد میں مری روڈ پر برف ہٹانے کے بعد راستہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور سیاحوں کے گلیات میں داخلے پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے ہرنو اور باڑیاں چک پوسٹوں سے پولیس ہٹا دی ہے، جس کے بعد سیاح آزادانہ طور پر گلیات کا سفر کر سکتے ہیں۔ برف باری کے باعث چھ دن تک سیاحوں کے گلیات داخلے پر پابندی تھی۔ڈپٹی کمشنر کے ترجمان علی کے مطابق مری روڈ کھلنے اور ناکوں سے پولیس ہٹانے کے بعد سیاح اب گلیات میں داخل ہو سکتے ہیں اور معمول کے مطابق سفر کر سکتے ہیں۔