پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں پولیس نے ایک شخص کو اونچی آواز میں گانا چلانے پر گرفتار کیا ہے۔
ملزم فاروق نے اپنی دکان پر میڈم نور جہاں کے پنجابی گانے بلند آواز میں چلائے ہوئے تھے، جس سے مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔پولیس کے مطابق، گشت کے دوران جاوید نگر بائی پاس کے قریب دکانداروں نے شکایت کی کہ فاروق کی دکان سے بلند آواز میں گانے سنائی دے رہے ہیں، اور یہی سبب بن گیا کہ پولیس نے دفعہ 144 اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کا ایمپلی فائر اور اسپیکر قبضے میں لے لیے ہیں اور تھانہ صدر پتوکی میں پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور میں بھی کسی کو گاڑی میں بلند آواز میں گانا چلانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔