باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگہ ڈھیرئی سیوئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ڈی ایس پی نیاز محمد نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے اسباب اور دیگر متاثرین کی تفصیلات کا پتہ لگانے کے لیے پولیس ٹیم موقع پر موجود ہے۔