وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبے اور امن و امان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد میں علی حیدر نور خان، عبید اللہ خان شادخیل، امانت اللہ خان شادخیل، عدیل عبد اللہ خان، ملک فیروز جوئیہ اور ملک سجاد خان بھچڑ شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعلیٰ کو اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو سراہا۔ارکان اسمبلی نے میانوالی میں پہلی پبلک ٹرانسپورٹ الیکٹرو بس کے تحفے پر بھی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ بیوٹیفکیشن اور ستھرا پنجاب پروگرام نے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا اور پسماندہ و چھوٹے اضلاع میں بھی بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز پہلی بار کیا جا رہا ہے۔