عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے: علیمہ خان

عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے: علیمہ خان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھ کر ذہنی اور جسمانی طور پر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتیں انتہائی محدود ہیں، پچھلے ایک سال میں صرف دو درجن ملاقاتیں ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے منگل کو بھی عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ آخری ملاقات 2 دسمبر کو کرائی گئی تھی، جبکہ سلمان صفدر 20 دسمبر کو گئے اور ان کی ملاقات صرف آٹھ منٹ تک محدود رہی۔علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت عمران خان کو ذہنی مریض ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور ان کے بقول عمران خان اپنی قوم کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں جبکہ انہیں ٹارچر کے لیے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔