جنرل ہسپتال : نرسنگ آفیسر کی گریڈ 19میں ترقی

لاہور (خصوصی رپورٹ)نرسنگ کے شعبے میں انتظامی امور اور درس و تدریس کا وسیع تجربہ رکھنے والی نرسنگ آفیسر مسز ثمینہ کوثر کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر پرنسپل کالج آف نرسنگ، امیرالدین میڈیکل کالج / لاہور جنرل ہسپتال تعینات کر دیا گیا، انہوں نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔