لاہور:رنگ روڈ پر ٹول پلازوں کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے رنگ روڈ پر موجود تمام ٹول پلازوں کی بیوٹیفکیشن اور انہیں اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔صوبائی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں رنگ روڈ کی بیوٹیفکیشن، اسفالٹ ورک، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، دیواروں پر پینٹ ورک، ٹول پلازوں کی بحالی اور پینٹ آرٹ ورک کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری رنگ روڈ اتھارٹی، ایف ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر کو رنگ روڈ کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ سروس روڈ پر ویلجز کی بیرونی دیواروں پر کیا گیا پینٹ ورک قابلِ ستائش ہے اور ٹول پلازوں کے قریب پینٹ آرٹ ورک سے روڈ کی خوبصورتی مزید بڑھائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خراب حصوں پر اسفالٹ ورک تیزی سے جاری ہے اور خوبصورت پودے لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ رنگ روڈ کو ایک ماڈل روڈ بنانے کی جانب تیزی سے کام جاری ہے اور بیوٹیفکیشن میں روزانہ بہتری آ رہی