اسلام آباد (آئی این پی )نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تمام ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیلامی کے تمام عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کھلی نیلامی کا بلاواسطہ فائدہ این ایچ اے کو ہونا چاہیے۔وفاقی وزیرمواصلات نے مزید کہانیلامی جناح کنونشن سینٹر میں بولی دہندگان کی موجودگی میں ہو گی،ٹول پلازوں کی نیلامی کے لئے میڈیا میں اشتہارات دیے گئے،ملک بھر کے این ایچ اے کے 74 ٹول پلازوں کی نیلامی آج جمعرات19جون کو ہو گی۔