2افسران کے تقرر وتبادلے

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے 2افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ گریڈ 19کی خاتون افسر مس سعدیہ تحریم کو چیف آف سیکشن ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات اور گریڈ 18کے افسر میاں سرمد حسین کو ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ونگ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔