پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان، 16 مقامی کھلاڑی پلاٹینم میں شامل

پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان، 16 مقامی کھلاڑی پلاٹینم میں شامل

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق مجموعی طور پر 89 مقامی کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں 16 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق سلمان علی آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے ترقی دے کر پلاٹینم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے گولڈ کیٹیگری سے براہِ راست پلاٹینم میں جگہ بنائی ہے۔ فخر زمان، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کے ساتھ صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان بدستور پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 11 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اور سلمان مرزا کو گولڈ کیٹیگری سے ترقی دی گئی ہے۔

گولڈ کیٹیگری میں 32 کھلاڑی شامل ہوں گے، جبکہ سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق پلیئرز آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو چار کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی اور ہر کیٹیگری سے ایک کھلاڑی ریٹین کیا جا سکے گا۔ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن 11 فروری کو منعقد ہوگا، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔