کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات 329 ارب تک پہنچ گئے

 مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں واجبات مجموعی طور پر 111 ارب روپے بڑھ گئے
کراچی(آ ئی این پی )کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مجموعی واجبات 329 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران کے الیکٹرک پر حکومتی واجبات میں مزید 25 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں یہ واجبات مجموعی طور پر 111 ارب روپے بڑھ گئے۔اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات 218 ارب روپے تھے، جو دسمبر 2025 تک بڑھ کر 329 ارب روپے ہو گئے