غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹ متاثر ہو سکتا ہے:پی ٹی اے کی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم ایڈوائزری جاری کردی، جس سے غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹ متاثر ہو سکتا ہے۔پی ٹی اے حکام کے مطابق بلاک یا ڈی ایکٹیویٹ سم سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹ ناقابلِ رسائی ہو سکتے ہیں، تاہم صارفین واٹس ایپ اکائو نٹ کے اچانک لاگ آئو ٹ ہونے سے پہلے ضروری اقدامات کریں۔اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ صارفین اپنے واٹس ایپ کو فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک رکھیں، واٹس ایپ نمبر فعال سم سے منسلک ہونے کی فوری تصدیق کریں