کابل(آئی این پی ) افغان طالبان حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے تعزیری سزائوں سے متعلق ضابطہ قانون کو افغان عوام سمیت عالمی برادری نے مسترد کر دیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے ماہرین، سابق افغان حکام اور عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ ضابطہ شہری آزادیوں کو دبانے اور معاشرے کو خوف کے ذریعے کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔اقوام متحدہ میں افغانستان کے لیے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے خبردار کیا ہے کہ سزاں سے متعلق اس دستور کے نتائج نہایت سنگین ہوں گے اور اس سے انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔