اسرائیل کی بربریت جاری ، حملوں میں 3 فلسطینی شہید، 20 زخمی

جنگ بندی معاہدے کے بعد 486 فلسطینی شہید،1 ہزار 341 زخمی ہو چکے ہیں
غزہ(آ ئی این پی )اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ، تازہ حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی ڈرون حملوں میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق سیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے بعد 486 فلسطینی شہید،1 ہزار 341 زخمی ہو چکے، صیہونی حملوں میں 100 معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے