نیو یارک (آن لائن) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، فائنل ڈیل کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔سوئٹزرلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا آبنائے ہرمز کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے، ایرانی حکومت کے ساتھ معاملات مزید بگاڑنے کے بجائے آگے بڑھنے پر بات ہوئی۔جے ڈی وینس نے کہا ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، تکنیکی ٹیمیں آگے کے عمل کو دیکھیں گی، ایران آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو واپس بلانے پر راضی ہے، مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور اسرائیل کی لڑائی کیسے روکی جائے، اس پر گفتگو ہوئی ہے، فائنل ڈیل کی بنیاد رکھ دی گئی لیکن ابھی بہت کچھ باقی ہے