سائوتھ ایشین گیمز 23 سے 31 مارچ تک ہوں گی: سائوتھ ایشین اولمپک کونسل کو یقین دہانی
اسلام آباد (آئی این پی )سائوتھ ایشین گیمز کے پاکستان کے انعقاد کے حوالے سے حکومت نے حتمی فیصلہ کرتے ہوے 14ویں سیف گیمز آئندہ سال مارچ میں کروانے کا اعلان کر دیا، سائوتھ ایشین اولمپک کونسل کو مکمل یقین دہانی کروا دی، سیف گیمز 23 سے 31 مارچ 2027 تک پاکستان میں ہی منعقد ہوں گے۔ یہ فیصلہ سائوتھ ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا، جو اولمپک کونسل آف ایشیا کی 46ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر تاشقند میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سائوتھ ایشین اولمپک کونسل عارف سعید شریک ہوئے جبکہ حکومتِ پاکستان کی نمائندگی وفاقی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کی