6ماہ سے استعمال نہ ہونے والی موبائل سمیں بند کردی جائیں گی:پی ٹی اے

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے غیر فعال موبائل سمز کی بندش کے بارے میں  انتباہ جاری کردیا  ۔جاری اعلامیہ کے مطابق  پی ٹی اے کا  کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو 6 ماہ سے استعمال نہ کی جانے والی سمز کی بندش کا اختیار ہے،جس سمزکا 180 روز سے کال یا میسج اور انٹرنیٹ استعمال نہیں ہوا بند کردی جائیں گی،غیرفعال سمز بند کرکے وہ نمبر کسی دوسرے کو صارف کو جاری کردیا جائے گا۔