سنسنی پھیلانے والے بھگوڑے یوٹیوبرز کے چینل بند کرکے کرمنل کارروائی بھی کی جائیگی
عمران خان کے بچے ضرور آئیں تاکہ انہیں پتہ چلے ان کے والد نے کیا کھلواڑ کیا:صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پی ٹی آئی والوں کو خبردار کیا ہے اگر کسی نے چڑھائی کی تو 26 مئی سے زیادہ مرمت کریں گے، جن 27 یو ٹیوب چینلز کو بند کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر بھگوڑے ہیں، پیسے کمانے اور ریٹنگ بڑھانے کے لیے سنسنی پھیلانے والے یو ٹیوبرز کے خلاف کرمنل کارروائی بھی کی جائے گی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار این آر او مانگ رہے ہیں، کبھی امریکا سے بندے لے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسرائیلی سسرالی تکلیف میں ہیں کہ وہ کیوں سزا بھگت رہے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور آئیں تاکہ انہیں پتا چلے کہ ان کے والد نے کیا کھلواڑ کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچے آئیں گے نہیں، اس بندے کو بچانے کے لئے لابی کام کر رہی ہے، اس لابی کا یہ بچہ ہے، داماد بنایا ہوا ہے۔