2ماہ قبل عمران خان کی دائیں آنکھ میں انفیکشن ہوا تھا: عظمی خان

راولپنڈی (آئی  این پی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی خان  نے کہا ہے کہ 2 ماہ قبل عمران خان کو دائیں آنکھ میں انفیکشن ہوا تھا- 2 دسمبر کو ملاقات صرف 20 منٹ ہونے دی گئی جس میں ان کی آنکھ یا صحت سے متعلق کوئی واضح بات نہیں ہو سکی-میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا اگر ملاقات کا وقت زیادہ ہوتا تو شاید مزید تفصیل پتہ چلتی۔ ہمیں عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی باضابطہ معلومات نہیں دی جا رہیں۔ حکومت ایک آفیشل بیان دے اور صحت کی صورتحال واضح کرے۔ ہمیں بار بار پوچھا جاتا ہے کہ آپ اڈیالہ کیوں آتے ہیں، مگر ہم جائیں تو جائیں کہاں؟