بلوچستان میں بارش ‘ برفباری، چھتیں گرگئیں‘ ایک شخص جاں بحق

 افغانستان کیساتھ سرحدی علاقوں میں شدید برفباری ‘ملک کے بالائی علاقوں اور مری  میں بھی  برفباری ،‘ مری لوئر بیلٹ میں  بارش  
اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ،کراچی (آ ئی این پی )ملک کے بیشتر بالائی اور شمالی علاقوں میں مغربی ہوائو ں کا طاقتور سسٹم داخل ہونے سے  ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا،  رابطہ سڑکیں بند  ہیں،  ریسکیو آپریشن جاری ہے،سردی کی شدت  مزید بڑھ گئی۔بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ، زیارت ، کوژک ٹاپ ، کان مہترزئی ، خانوزئی ، شیلا باغ اور مسلم باغ میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا جس سے  رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔  کوژک ٹاپ، شیلاباغ میں پچھلے چونتیس گھنٹوں سے مسلسل برف باری  جاری ہے۔پاک افغان سرحدی علاقوں برف باری سے اہم شاہراہیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ قلات میں تین انچ تک برف پڑچکی ہے‘پاک افغان بارڈر پر شدید برفباری کے باوجود پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ)  کے جوان الرٹ ہیں
چستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ،  شدید سردی کی لہر نے صوبے کے وسیع علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،وئٹہ، قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفباری نے معمولاتِ زندگی کو مفلوج کر دیا  ۔  کوئٹہ کے علاقے کلی شاہوزئی محمد شاہی ٹاون میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص لیاقت علی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔اسی طرح، دکی میں مسجد روڈ پر دکان کی چھت گرنے سے دکاندار سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔