ایجوکیشن اتھارٹیز کیجانب سے تاحال دوسری اور تیسری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کی جاسکی
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور سمیت صوبہ بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں کو بروقت بجٹ نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا ہے ،رواں مالی سال میں خصوصی تعلیمی اداروں کو صرف ایک سہ ماہی کی قسط جاری ہوسکی،آخری بار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کیجانب سے اگست میں بجٹ کی مد میں ایک سہ ماہی قسط جاری کی گئی تھی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کیجانب سے تاحال دوسری اور تیسری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کی جاسکی۔فنڈز بروقت نہ ملنے سے خصوصی بچوں کو یونیفارم،وظائف اور ہوسٹل میں کھانے کی فراہمی متاثر ہے۔رواں مالی سال کا خصوصی بچوں کیلئے 20 کروڑ سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔