آ بگاہوں سے ماحولیاتی نظام کا توازن برقرار :ڈی جی وائلڈ لائف

لاہور ( کرائم رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس مدثر ریاض ملک نے کہا آ بگاہیں ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے،حیاتیاتی تنوع کو سپورٹ کرنے اور انسانوں کیلئے فائدہ مند ہیں لہذا ضروری ہے کہ انہیں آ لودگی سے بچانے اور بحال کرنے کیلئے عوام اپنا کردار ادا کریں۔ ویٹ لینڈز یا آ بگاہیں دیسی وبدیسی جنگلی جانوروں و پرندوں کے لئے خوراک کی آ ماجگاہیں ہیں جہاں ہر سال موسم سرما میں لاکھوں کی تعداد میں مہاجر پرندے روس ،سائبیریا اور شمال وسط ایشیائی ریاستوں سے ہجرت کرکے آتے ہیں۔