سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 22 فروری کو شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے:ذرائع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔ویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ‘اس موقع پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔