ملک بھر میں مساجد کی سجاوٹ ،مقررین نے واقعہ معراج کی فضلیت بیان کی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج ملک بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ، مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام اور مقررین نے واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈ الی۔محافل معراج النبیٓ میں نعت خواہوں نے حضور اکرمٓ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش کیا۔ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد ٓ کو معراج کا شرف عطا کیا گیا تھا، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر سندھ کے سکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں آج 28جنوری کو تعطیل ہوگی،میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ضمنی عملی امتحان (پریکٹیکل) ملتوی کردیاگیا جواب 31 جنوری کو لیا جائیگا۔