آئی فون 17 ایئر کے نئے ڈیزائن کی تصاویر لیک

آئی فون 17 ایئر کے نئے ڈیزائن کی تصاویر لیک

ایپل کے آئی فون 17 ایئر کی لیک تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں اس کے نئے ڈیزائن اور کیمرے کی خصوصیات دکھائی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی تصاویر میں آئی فون 17 ایئر کو ایک لمبے کیمرہ ماڈیول کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس میں ایک سنگل کیمرہ لینس، ایک فلیش، اور دائیں کنارے پر ایک چھوٹا مائیکرو فون کٹ آؤٹ شامل ہے۔ اس ڈیزائن میں گوگل پکسل سیریز کی طرح کیمرہ بار کی مماثلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔خیالات یہ بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ایپل اپنی نئی ایپل انٹیلی جنس سوٹ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔یہ ڈیزائن میک او ایس سیکویا ورژن 15.3، آئی او ایس اور آئی پیڈ او ایس 18.3 کی آئندہ ریلیز کے ساتھ متعارف ہو سکتا ہے۔
  

شیئر کریں: