پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات آج، گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت

پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات آج، گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت

پی ٹی آئی قیادت کا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

 ملاقات 3:30 بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی، جس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر، عمر ایوب، حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر اہم شخصیات شامل ہوں گی۔اس ملاقات کے دوران، اپوزیشن گرینڈ الائنس کا وفد مولانا فضل الرحمان کو ان کی رہائش گاہ پر شرکت کی دعوت دے گا۔یہ ملاقات سیاسی طور پر اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کے امکانات بڑھتے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، تاہم اس وقت کے لیے اس ملاقات کو اپوزیشن کی یکجہتی اور اتحاد کے راستے پر ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔