آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: ٹکٹوں کی فروخت آج سے آغاز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: ٹکٹوں کی فروخت آج سے آغاز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع کردی گئی ہے۔

مختلف انکلوژرز کی قیمتیں طے کی گئی ہیں، جن میں جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹس 1,000 سے 2,000 پاکستانی روپے، سیمی فائنل کے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 2,500 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمتیں 1,500 سے 4,500 روپے تک ہیں۔پریمیئم سیٹس کی قیمت 3,000 سے 7,000 روپے، وی آئی پی ٹکٹس 5,000 سے 12,500 روپے، اور وی وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 8,000 سے 18,000 روپے کے درمیان ہیں۔ گیلری ٹکٹس کی قیمتیں 10,000 سے 25,000 روپے تک ہیں۔ کراچی اور لاہور کے سٹیڈیم میں بنائے گئے نئے وی وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 10,000 سے 20,000 روپے میں دستیاب ہیں۔دبئی میں بھارت کے میچوں کے ٹکٹس کی فروخت کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا، اور شائقین خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہوں گے۔ تمام ٹکٹس رجسٹریشن کے بعد ٹی سی ایس کی فرنچائز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔