برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے 4 دن کا ورکنگ ویک اپنانے کی حمایت کی

برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے 4 دن کا ورکنگ ویک اپنانے کی حمایت کی

برطانیہ میں 200 کمپنیوں نے مستقل طور پر 4 دن کے ورکنگ ویک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 اس اقدام کا مقصد ملازمین کی کارکردگی میں بہتری لانا اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے، جبکہ تنخواہوں میں کمی کیے بغیر ہفتے میں 3 دن چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ اقدام فور ڈے ویک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کیا گیا، جس نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کو اس مہم میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق، 5,000 سے زائد ملازمین کو اس تبدیلی سے فائدہ پہنچے گا، جن میں خیرات، مارکیٹنگ، ٹیکنالوجی، اور سافٹ ویئر کمپنیاں شامل ہیں۔مہم کے ڈائریکٹر جو رائل کا کہنا ہے کہ پانچ دن کا کام کا روایتی نظام اب جدید دور کی ضروریات سے ہم آہنگ نہیں ہے اور اس میں تبدیلی کی ضرورت تھی۔

 فور ڈے ویک کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ نظام پرانے معاشی دور کی باقیات ہے جو اب ختم ہونا چاہیے۔بیلجیئم نے 2022 میں 4 دن ورک ویک کو قانونی طور پر نافذ کرنے والا پہلا یورپی ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اور اب دیگر ممالک بھی اس ماڈل کو اپنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اس تبدیلی کا مقصد نہ صرف ملازمین کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے بلکہ ان کی کارکردگی کو بھی بڑھانا ہے۔