موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج، فوری اقدامات کی ضرورت:شیری رحمٰن

موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج، فوری اقدامات کی ضرورت:شیری رحمٰن

سینیٹر شیری رحمٰن نے اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی اس وقت ایک بڑا چیلنج ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو ماحولیات کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔ شیری رحمٰن نے ماحول دوست کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی بات کی، اور کہا کہ صنعتوں کے قیام کے دوران ماحولیاتی احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے۔انہوں نے کاروباری برادری سے کہا کہ انہیں سمجھنا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچانے کے لیے کسی اور کا قدم اٹھانے کا انتظار نہیں کیا جا سکتا، بلکہ خود کو اس بحران سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔