بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان سمیت پوری دنیا نے سوگ منایا:شیری رحمٰن

بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان سمیت پوری دنیا نے سوگ منایا:شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے 27 دسمبر 2024 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اس دن کو پیپلز پارٹی کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا میں جمہوریت پسند عوام کے لیے ایک بھاری دن قرار دیا۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا نے سوگ منایا کیونکہ وہ ایک قومی اثاثہ تھیں اور ان کی زندگی واقعی بے نظیر تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے ورکرز کا نام فخر سے بلند کیا۔ شیری رحمٰن نے اس موقع پر لوگوں کو یاد دلایا کہ بینظیر بھٹو کی سوچ، حوصلے اور فکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔اس کے علاوہ، صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی نوڈیرو پہنچ گئے ہیں۔ آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔