موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج بن چکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج بن چکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔

عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ریڈیو عوام تک درست معلومات پہنچانے کا ایک مؤثر اور مستند ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال ریڈیو کا عالمی دن "ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی مسائل سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ریڈیو کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے متعلق عوامی شعور اجاگر کیا جا سکتا ہے اور اس مسئلے پر مؤثر آگاہی فراہم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا اور ریڈیو براڈکاسٹرز پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی مسائل، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔