ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27: پاکستان دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27: پاکستان دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 2025-27 کی تازہ اسٹینڈنگز جاری کر دی ہیں۔

پاکستان، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ 100 فیصد پوائنٹس ریٹ حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ سری لنکا تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔بنگلا دیش چھٹی پوزیشن پر ہے، جنوبی افریقہ شکست کے بعد ساتویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز آٹھویں اور نیوزی لینڈ نویں پوزیشن پر ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے رواں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تاحال کوئی میچ نہیں کھیلا۔