اسلام آباد(آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک ہزار دس گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو خط لکھا ہے ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے ہے کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات گریڈ 17 اور 18 کے عملے کو فراہم کی جارہی ہیں، اس سے اوپر کے گریڈ کے اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی