سعودی عرب میں 17 ہزار غیر قانونی تارکین پکڑے گئے

 20 فروری سے 26 فروری 2025 کے دوران غیرقانونی تارکین کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں کی گئیں:مشترکہ کمیٹی
  ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا۔مقامی میڈیا  رپورٹس کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  20 فروری سے 26 فروری 2025 کے دوران غیرقانونی تارکین کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں کی گئیں۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 10 ہزار 397 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 128 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور دو ہزار 864 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔