نئی امریکی انتظامیہ نے مزید بھارتیوں کی خدمات حاصل کرلیں

واشنگٹن (آئی این پی ) ٹرمپ انتظامیہ کی اہم عہدوں پر تین بھارتی نژاد امریکیوں کی نامزدگی کی تصدیق کے بعد سموسا کاکس امریکی کانگریس میں اپنی بڑھتی نمائندگی کا جشن منا رہا رہا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ایوان نمائندگان میں ریکارڈ 6 بھارتی نژاد امریکیوں کی حلف برداری اور حالیہ نامزدگیوں سے امریکی سیاست میں بھارتی کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی نشاندہی ہوتی ہے۔45 لاکھ ارکان کے ساتھ تارکین وطن نے امریکی معیشت اور شعبہ تعلیم میں اپنی جگہ مستحکم کرلی ہے، اور اب امریکی سیاست میں بھی اپنی جڑیں مضبوط کر رہے ہیں