اسلام آباد (آئی ین پی )پاکستانی ائیر لائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی تین رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جو سی اے اے سے مل کر اسلام آباد ائیرپورٹ کا سکیورٹی آڈٹ کرے گی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کرے گی۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج 10جولائی تک آڈٹ مکمل کرکے روانہ ہوگی، پاکستانی ائیر لائنز کے متعلق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔