اپریل سے بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی کا پلان تیار کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے اپریل 2025 سے بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی کا پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاور ڈویژن اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ پلان وسط فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔پلان میں وفاقی و صوبائی ٹیکسوں میں کمی کا بھی منصوبہ ہے، جس سے بجلی ٹیرف میں 3 روپے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔حکومتی پلان کے تحت آئندہ ماہ حتمی مشاورت آئی ایم ایف کے وفد سے کی جائے گی، جو موجودہ قرض پروگرام کے جائزہ کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گا۔